بنگلادیشی ویمن کرکٹ ٹیم کی لاہور آمد؛ پرتپاک استقبال


بنگلادیشی ویمن کرکٹ ٹیم کی لاہور آمد؛ پرتپاک استقبال

بنگلادیش کی ویمن کرکٹ ٹیم کے لاہور پہنچنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بنگلادیش کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہورپہنچ گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے بنگلادیش کی ویمن ٹیم کاایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔

بنگلادیش کی ٹیم آج آرام اور کل قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

بنگلادیش خواتین کی ٹی ٹوئنٹی کی قیادت  ٹیم کی قیادت سلمیٰ خاتون کریں گی جبکہ رومانا احمد ون ڈے سیریز میں کپتانی کی فرائض انجام دیں گی۔

بنگلادیش خواتین ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں جہاں آرا عالم، شمیمیٰ سلطانہ، نگار سلطانہ، عائشہ رحمان، سنجیدا اسلام، لتا موندل، پنا گھوش، ایکا مولک، خدیجتہ الکبریٰ، شرمین سلطانہ، فرزانہ حق پنکی اور شرمین سلطانہ سپتا شامل ہیں۔

اسی طرح پاکستان کی  ویمنز سکواڈ کی قیادت بسمعہ معروف کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں  میں عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان، ڈیانا بیگ، جویریہ خان، سدرہ امین، عائشہ ظفر، عمیمہ سہیل، ارم جاوید، ثنا میر، صبا نذیر، سعدیہ اقبال، کائنات امتیاز اور انعم امین شامل ہیں۔

اقبال امام عبوری ہیڈ کوچ اور جمال حسین سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ عائشہ جلیل منیجر، ڈاکٹر رفعت اصغر گل فزیو تھراپسٹ اور زبیر احمد بطور اینالسٹ سکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔

ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کل قذافی سٹیڈیم میں ہوگی اور 26، 28 اور 30 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی سیریز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

اسی طرح دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز بھی 2  اور 4 نومبر کو لاہور میں ہی ہوگی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری