جنوبی لبنان میں اسرائیل ڈرون سرنگوں


جنوبی لبنان میں اسرائیل ڈرون سرنگوں

ذرائع کا کہناہے کہ جنوبی لبنان میں صیہونی فوج کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روسیاالیوم نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی وزیردفاع نے آج علی الصبح ایک ڈرون طیارہ لاپتہ ہونے کی خبر دی ہے۔

اسرائیلی وزیردفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون طیارہ لبنان کی سرحد کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔ دوسری طرف لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون طیارہ جنوبی علاقے میں مارگرایا گیا ہے۔

العہد نیوز نے خبر دی ہے کہ ایک لبنانی شہری نے «بوابه فاطمه» نامی علاقے میں شکاری اسلحے سے اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔
واضح رہے کہ حزب اللہ نے اس سے قبل ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری