جاپان بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرنے پر مجبور کرے، صدر پاکستان


جاپان بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرنے پر مجبور کرے، صدر پاکستان

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پانچ روزہ دورہ جاپان کے دوران ٹوکیو میں جاپانی وزیراعظم شنزوایبے سے ملاقات میں کہا کہ جاپان بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرنے پر مجبور کرے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پانچ روزہ دورہ جاپان کے دوران ٹوکیو میں جاپانی وزیراعظم شنزوایبے سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان کے صدر نے شاہ ناروہیٹو کی تاجپوشی پر جاپانی وزیراعظم کو مبارک باد دی۔

صدر عارف علوی نے دونوں ملکوں کے باہمی مفادات کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے جاپانی وزیراعظم کیساتھ کشمیر کے مسئلے پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرنے پر مجبور کرے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

دوسری جانب جاپانی وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے شاہ ناروہیٹو کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت پر صدر پاکستان کا شکریہ کیا۔ جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ باہمی روابط سے مستقبل میں پاک جاپان تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری