مولانا کی مارچ؛ جمعیت علمائے اسلام کا حکومت کے خلاف مقدمہ


مولانا کی مارچ؛ جمعیت علمائے اسلام کا حکومت کے خلاف مقدمہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے آزادی مارچ میں رکاوٹیں ڈالنے کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق جے یو آئی نے آزادی مارچ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے پر پشاور ہائیکورٹ میں خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

جے یو آئی لائرز فورم کے رہنما عبید اللہ انور کی جانب سے صوبائی حکومت کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی گئی ہے۔

رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 1973ء کے آئین میں آزادی رائے کا حق ہر پاکستانی کو حاصل ہے۔ آئین شہریوں کو جلسے، جلوس اور پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے۔

رٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے اہم شاہراہوں کو بند کرنے کے لیے کنٹینر پہنچائے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے۔

ہائیکورٹ میں آزادی مارچ کو روکنے کے علاوہ مولانا فضل الرحمان کی میڈیا پر پیمرا کی پابندی کے خلاف بھی رٹ دائر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے ایک طرف جہاں مولانا کو مارچ کی اجازت دی ہے، وہیں دوسری جانب کنٹیرز کا بھی انتظام کر رکھا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری