افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری، متعدد اہلکار ہلاک


افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری، متعدد اہلکار ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبہ ''جوزان'' میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں میں کم ازکم 20 فوجی مارے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ جوزان کے گورنرکے ترجمان ''غلام سخی سبحانی'' کا کہنا ہے کہ طالبان کے درجنوں مسلح افراد نے آج علی الصبح متعدد چک پوسٹوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار مارے گئے۔

سبحانی کا کہناہے کہ افغان فورسزنے طالبان حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کی جس کے بعد طالبان علاقے سے فرار ہوگئے۔

انہوں نے طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں 20 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

سبحانی نے مزید کہا حکومت نے طالبان کے خلاف تازہ دم دستے روانہ کردیاہے۔

جوزان کے پولیس کمانڈر واحد وجدان نے میڈیا کو بتایا کہ فورسزکی جوابی کارروائی کے بعد طالبان نے عقب نشینی کی ہے تاہم بالائی علاقوں میں طالبان کے مسلح افراد اب بھی موجود ہیں۔

انہوں نے حکومت سے فوری طور پر مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا اگر حکومت کی جانب سے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو علاقے پر طالبان کا قبضہ ہوسکتاہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری