حضرت امام حسن عسکری (ع) کی شہادت کی مناسبت سے چپ تعزیہ جلوس برآمد / سندھ کے کئی شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی + سند


حضرت امام حسن عسکری (ع) کی شہادت کی مناسبت سے چپ تعزیہ جلوس برآمد / سندھ کے کئی شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی + سند

حضرت امام حسن عسکری (ع) کی شہادت کی مناسبت سے ملک بھر میں چپ تعزیہ جلوس بر آمد ہو رہے ہیں جبکہ سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں ایک دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے عزاداری اور جلوس کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، خیرپور، میرپور خاص، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز اور جامشورو میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ البتہ خواتین، 12 سال سے کم عمر کے بچے، معمر افراد اور سرکاری ملازمین اس پابندی سے مثتثنی ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق آج رات 12 تک ہوگا۔

 چپ تعزیے کا مرکزی جلوس کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہوگیا ہے جو روایتی راستوں یعنی ایم اے جناح روڈ سے صدر، ایمپریس مارکیٹ اور پھر دوبارہ ایم اے جناح روڈ پراپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے مقررہ راستوں پر پولیس اور رینجرز نے سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے ہیں۔ پولیس کے سینکڑوں اہلکارسیکیورٹی پر تعینات ہیں۔

جلوس کی گزرگاہ پر واقع بلند عمارتوں پر پولیس کمانڈوزتعینات ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی جلوس کی نگرانی کی جائے گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری