اعظم طارق قتل کیس؛ سبطین کاظمی کے بعد محسن نقوی بھی باعزت بری

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے اعظم طارق قتل کیس میں گرفتارملزم محسن نقوی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

اعظم طارق قتل کیس؛ سبطین کاظمی کے بعد محسن نقوی بھی باعزت بری

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  جمعرات کو اعظم طارق قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے محسن نقوی کی بریت کافیصلہ سناتے ہوئے دیگر4اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری برقراررکھے جن کے سرنڈرکرنے تک فائل داخل دفتر کرنے کا حکم دیا گیا۔

واضح رہے کہ تھانہ گولڑہ پولیس نے اعظم طارق کے قتل کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی تھی کیس کے ایک ملزم سبطین کاظمی کو پہلے ہی بری کیا جاچکاہے جس کی بریت کے خلاف کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری