یمن کے سرحدی علاقوں پر سعودی اتحادی افواج کی گولہ باری، متعدد شہید یا زخمی


یمن کے سرحدی علاقوں پر سعودی اتحادی افواج کی گولہ باری، متعدد شہید یا زخمی

آل سعود کے اتحادی افواج نے یمن کے مختلف علاقوں پر شدید گولہ باری کی ہے جس کے نتیجےمیں متعدد یمنی مسلمان شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج نے یمن کے مختلف دیہاتوں پرمتعدد میزائل داغے ہیں۔

سعودی کرائے کے اہلکاروں نے صوبہ صعدہ کے مختلف دیہاتوں پر راکٹوں اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

دوسری طرف یمنی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا بھرپورجواب دیا جارہا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری