موصل میں امریکی فوجی مراکز پر متعدد راکٹ حملے


موصل میں امریکی فوجی مراکز پر متعدد راکٹ حملے

ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل میں نامعلوم افراد نے امریکی فوجی مراکز کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی درمیانی شب شمالی عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

عراقی نیوز نے خبر دی ہے کہ القیارہ نامی فوجی اڈے کے قریب 17 راکٹ گرے تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی اور عراقی فورسز حملہ کرنے والوں کو تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

عراقی فوج کے ایک کمانڈر کا کہنا ہے کہ مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی گئی جس میں ایک گاڑی تباہ اور تین دہشت گرد مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ فوج نے متعدد میزائل بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ پوری عراقی قوم امریکی فوجیوں کا انخلاء چاہتی ہے، عراقی شہریوں کا کہنا ہے کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے بہانے اس ملک میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ عراق کے حالیہ مظاہروں کے دوران دلخراش واقعات میں امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب براہ راست ملوث ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری