کرتار پور راہداری کے افتتاح سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئےگی، من موہن سنگھ


کرتار پور راہداری کے افتتاح سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئےگی، من موہن سنگھ

سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری کا افتتاح تاریخی لمحہ ہے، راہداری کھولنے سے پاکستان بھارت کےتعلقات میں بہتری آئے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ راہداری سے پاکستان پہنچ گئے، اس موقع پر سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا آج سکھ برادری کےلیےبہت بڑادن ہے، کرتار پور راہداری کا افتتاح تاریخی لمحہ ہے، راہداری کھولنےسےپاکستان بھارت کےتعلقات میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ سکھ یاتریوں کیلئےپاکستان کی سرحدکھول دی گئی ہے، زیرو پوائنٹ سے بغیر ویزا سکھ یاتریوں کی کرتارپور آمد کا سلسلہ جاری ہے، بھارت سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان آرہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب کا کہنا تھا کہ سب خوش ہیں،70سال سےہمارایہ مطالبہ بھی رہاہے، یہ شروعات ہوئی ہےاور امید ہے یہ جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ18 اگست 2018ء کو وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی نوید سنائی تھی۔

بعد ازاں جذبہ خیرسگالی کے تحت 28 نومبر 2018ء کو وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا، جس میں نوجوت سنگھ سدھو نے شرکت کی تھی اور پاکستان کی جانب سے سکھ برادری کے لیے شاندار انتظامات کئے تھے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری