مشرقی افغانستان میں امریکی اتحادی افواج کی عام شہریوں پر فائرنگ


مشرقی افغانستان میں امریکی اتحادی افواج کی عام شہریوں پر فائرنگ

مشرقی افغانستان کے صوبہ لقمان مین امریکی اور افغان فورسزنے عام شہریوں کی گاڑیوں پرفائرنگ کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اور افغان فورسز کے کانوائے میں شامل اہلکاروں نے صوبہ لقمان کے علاقے قرغہ میں ایک عام گاڑیوں پر دونوں سے فائرنگ کی ہے۔
طلوع نیوز نے خبر دی ہے کہ افغان شہریوں کی شخصی اور مسافر گاڑیوں کی طرف آنسو گیس کے شل بھی فائرکئے گئے۔ امریکی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی اتحادی افواج نے اس سے قبل بھی متعدد بار عام شہریوں پر حملے کئے ہیں۔
افغان شہریوں کا کہنا ہے اب تک امریکی اہلکاروں نے متعدد شہریوں کو جان سے مار دیا ہے لیکن اشرف غنی نے امریکیوں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ کابل اور واشنگٹن حکام کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے کہ اگر افغانستان میں کسی امریکی نے کوئی جرم کیا تو افغان عدالت کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرسکے گی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری