پاکستان نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

ترکی کے شہر آنتالیا میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان امیچرز سنوکر کا عالمی چیمپئن بن گیا ہے۔  

پاکستان نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان، فلپائن کو شکست دے کر امیچرز سنوکر کا چیمپئن بن گیا ہے۔

پاکستان کے محمد آصف نے فلپائن سے تعلق رکھنے والے اپنے حریف جیفری روڈا کو ہرا کر ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی ہے۔  

چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5۔8فریمز سے شکست دی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کے شہر آنتالیا میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے تھائی لینڈ کے کھلاڑی کرٹسنٹ لرٹسا تایا تھرون کو0-7 سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ محمد آصف نے یہ کامیابی سمیٹ کر دوسری مرتبہ ورلڈ سنوکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

 

 

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری