عراقی فضائیہ کی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، متعدد شرپسند ہلاک


عراقی فضائیہ کی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، متعدد شرپسند ہلاک

عراقی فضائیہ نے صوبہ نینوا میں امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد تکفیریوں کو ہلاک کردیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ عراقی فوج نے کی فضائی کارروائی میں داعشی دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ کئے۔

عراقی لڑاکا طیاروں نے صوبہ نینوا میں مخمور کی پہاڑیوں میں موجود دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد مارے گئے ہیں۔

بمباری میں دہشتگردوں کے کئی ٹنل اور غاریں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی شہریوں کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کو امریکا اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

امریکا عراق میں دہشت گردی پھیلا کر اس ملک میں رہنے کا جواز فراہم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری