ایران کے بارے میں ٹرمپ اور میکرون کی گفتگو


ایران کے بارے میں ٹرمپ اور میکرون کی گفتگو

فرانسیسی صدرکا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر سے شام، ایران اور نیٹو کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے روئٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فرانسیسی صدر نے کہا کہ ایران، شام اور نیٹو کے بارے میں امریکی صدر سے ٹیلیفون پرتفصیلی بات ہوئی۔

فرانسیسی صدر نے سماجی وب سائٹ پر لکھا 4دسمبرکو امریکی صدر سے ملاقات ہوگی جس میں ایران اور دیگر عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

میکرون کا کہناہے کہ امریکی صدر کے ساتھ بہت سارے مسائل پر گفتگو ہوئی اور نیٹو اجلاس سے پہلے لندن میں ان کے ساتھ اہم ملاقات ہوگی۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری