کابل: وزارت داخلہ کے دفتر کے سامنے دھماکہ؛ 7 جاں بحق متعدد زخمی


کابل: وزارت داخلہ کے دفتر کے سامنے دھماکہ؛ 7 جاں بحق متعدد زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کے دفتر کے سامنے کار بم دھماکے سے سات افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان کے وفاقی دارالحکومت کابل میں بم دھماکے سے سات افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا فارہا ہے کہ بم ایک گاڑی میں نصب تھا۔

وزارت داخلہ کے دفتر کے سامنے ہونے والا دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی جا سکتی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں آس پاس کھڑی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

دھماکے کی اطلاعات پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ تاحال دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری