آسٹریلین ہائی کمشنر کی پاکستان آرمی کے سربراہ سے ملاقات


آسٹریلین ہائی کمشنر کی پاکستان آرمی کے سربراہ سے ملاقات

آسٹریلین ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے جی ایچ کیو میں پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

خبررساں ادارے تسنیم نے پاک فوج کے شعبے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور اور خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلین ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پاک افواج کی پیشہ ور مہارت کو سراہتے ہوئے خطے میں قیام امن کی خاطر پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری