سعودی اتحادی افواج کی صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری، متعدد شہید یا زخمی


سعودی اتحادی افواج کی صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری، متعدد شہید یا زخمی

امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج نے صوبہ صعدہ کے رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد نہتے مسلمان شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آل سعود کے کرائے کے فوجیوں نے نہتے یمنی مسلمانوں پر ایک بار پھر وحشیانہ بمباری کی ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے اتحادی فواج نے صوبہ صعدہ کے علاقے ''رازخ'' پر کئی بار بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید یا زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیںِ۔

واضح رہے کہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں ہزاروں نہتے یمنی مسلمان شہید اور لاکھوں زخمی ہوچکے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری