بھارت کا دارالحکومت بدترین فضائی آلودگی کی زد میں / اسکول 2 روز کے لئے بند, طاق جفت اسکیم میں توسیع کا امکان


بھارت کا دارالحکومت بدترین فضائی آلودگی کی زد میں / اسکول 2 روز کے لئے بند, طاق جفت اسکیم میں توسیع کا امکان

بھارت کے وفاقی دارالحکومت نئی دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 500 پر آگیا ہے جس پر سرکاری اور نجی سکول 2 روز کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ وزیراعلی نے ٹریفک کی طاق جفت اسکیم میں توسیع کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی بدترین سموگ کی زد میں آگیا ہے۔

نئی دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 500 تک جا پہنچا ہے جس نے نتیجے میں 2 دن کیلئے سکول بند کر دیئے گئے جبکہ ’ہاٹ مکس پلانٹوں‘ اور ’اسٹون کریشروں‘ پر عائد پابندی میں 15 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نئی دہلی میں سموگ کی وجہ سے اس ماہ دوسری بار سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ لوگوں کی صحت کے ساتھ ہوا کی آلودگی کی وجہ سے دنیا کے سامنے ملک کے تشخص کے حوالہ سے بھی فکرمند ہیں۔
کیجریوال نے کہا کہ جب جرمن چانسلر اینجلا میرکل گذشتہ ماہ دہلی میں تھیں تو چاروں طرف "دھند" کا عالم تھا۔ دہلی وفاقی دارالحکومت ہے اور اگر یہاں اتنی دھند ہوتی ہے تو میں کیا پیغام جائے گا؟

یاد رہے کہ دہلی حکومت نے فضائی آلودگی میں کمی لانے کے ارادے سے 4 نومبر تا 15 نومبر طاق جفت اسکیم نافذ کی ہوئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ایک دن طاق نمبر کی گاڑی سڑک پر چل سکتی ہے جبکہ دوسرے دن جفت نمبر کی گاڑی سڑک پر چلائی جا سکتی ہے۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والے سے جرمانہ وصول کیا جاتا ہے۔

وزیراعلی کے مطابق اس طاق جفت سکیم میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ فضائی آلودگی کا جائزہ لے کر کیا جائے گا۔ 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری