غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ،شہدا کی تعداد 32 ہوگئی


غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ،شہدا کی تعداد 32 ہوگئی

غزہ پر اسرائیل کی جارحیت جاری ہے جس میں حالیہ دنوں میں شدت آئی ہے، تازہ اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ شہداء میں 4 معصوم بچے بھی شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں 70 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

منگل کی صبح اسرائیلی ڈرون نے ایک مکان پر حملہ کر کے اسلامی جہاد کے رہنما اور اُن کی بیوی کو شہید کر دیا تھا۔

اسرائیل نے اب تک 50 سے زیادہ فضائی حملوں اور زمینی دستوں کی 20 سےزائد کارروائیوں میں غزہ کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے، جس میں درجنوں مکانات بھی تباہ ہو گئے ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری