صوبہ سندھ میں آسمانی بجلی گرنے سے متعدد افراد جاں بحق


صوبہ سندھ میں آسمانی بجلی گرنے سے متعدد افراد جاں بحق

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہروں تھر پارکر، جیکب آباد اور گھوٹکی میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 24 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تھر پارکر کے 9 دیہات میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں خواتین سمیت 21 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ درجنوں مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ تھر میں شدید بارش کے باعث رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ڈی سی آفس تھر پارکر میں کنٹرول روم قائم کر کے تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ادھرجیکب آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد اور گھوٹکی میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

دوسری جانب تھر کے صحرا میں بارش اور سرد ہوا چلنے کے بعد سردی نے ڈیرے ڈال دیئے، سرد ہواؤں نے صحرائی علاقوں کے مکینوں کے لیے مشکلات پیدا کر دیں۔

صحرائے تھر میں بھی سردی نے اپنے قدم جما دیئے ہیں، شمال سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے ریت کو کچھ ایسا ٹھنڈا کیا کہ سردی کچھ زیادہ ہی بڑھ گئی اور سردی کی آمد کے ساتھ یہاں کے معمولات بھی بدل گئے ہیں۔

دیہی علاقوں میں مکین صبح اور شام کے اوقات میں گرم کپڑوں میں لپٹے دکھائی دیتے ہیں جبکہ کھلے علاقوں میں آگ کی حدت ان کے لیے سردی کی شدت کو کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

5 سال کی طویل اور شدید قحط سالی کے بعد تھر کے علاقہ مکینوں کے لیے اچانک پڑنے والی سردی پریشانی کا سبب بن گئی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری