جمعیت کا دھرنا ختم، اسلام آباد کی رونقیں بحال


جمعیت کا دھرنا ختم، اسلام آباد کی رونقیں بحال

جمعیت علمائے اسلام کا دھرنا ختم ہوتے ہی شہرکی رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے طلب کی گئی 19 ہزار نفری سے 17ہزار واپس چلی گئی ہے تمام راستے کھول دیئے گئے ہیں کنٹینرز بھی واپس کئے جا رہے ہیں۔

آزادی مارچ پر اسلام آباد پولیس کے اخراجات کے حوالے سے جب ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر محمد سلیم سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کنٹینرز کا کرایہ اور یہاں پولیس اہلکاروں کو تین وقت کے کھانے کے اخراجات کے اعدادو شمار اکھٹے کئے جارہے ہیں۔

ادھرآزادی مارچ ختم ہونے کے بعد ریڈ زون کو جانے والے مزید تین راستے کھول دیئے گئے۔ اب صرف پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے جناح ایونیوپر واقع ایکسپریس چوک پر کنٹینرز موجود ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری