داعش افغانستان میں مضبوط ہورہی ہے، جواد ظریف


داعش افغانستان میں مضبوط ہورہی ہے، جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف نے کہا ہے کہ داعش افغانستان میں مضبوط ہورہی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف نے تکفیری دہشت گرد تنظیم کو پورے خطے کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا دنیا کو داعش کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے بھارتی ٹی وی کو انٹریودیتے ہوئےکہا داعش کے خلاف خطے کے ممالک کو متحد ہونا چاہئے۔

 انہوں نے انڈیا ٹوڈے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا داعش کسی ایک ملک کے لئے نہیں بلکہ پورے علاقے کے لئے خطرہ ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے داعش کو ایشاء سمیت پوری دنیا کے لئے خطرناک قرار دیا۔

واضح رہے کہ انڈیا ٹوڈے نے اپنی ویب سائٹ پر ایرانی وزیرخارجہ کا انٹرویو شائع کیا ہے۔

 ایرانی وزیرخارجہ نے ایران پاکستان، چین، روس اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سب مل کر داعش کے خاتمے کے لئے کام کریں۔

محمدجواد ظریف نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ عراق اور شام میں پسپائی کے بعد افغانستان میں اپنے قدم جمانے کی کوششوں میں ہے۔

وزیر خارجہ  نے کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش اس وقت اپنے اڈوں کو عراق و شام سے افغانستان کی جانب منتقل کرنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے افغانستان میں بڑھتے داعشی اڈوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہیں تمام ممالک کے لئے باعث تشویش قرار دیا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی اور کابل حکام داعش کو طالبان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری