پاکستان کا ہوا سے 310 میگاواٹ بجلی بنانے کا منصوبہ


پاکستان کا ہوا سے 310 میگاواٹ بجلی بنانے کا منصوبہ

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں ہوا سے بجلی کی پیداوار کے 310 میگاواٹ کے منصوبے پر دستخط کردیئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دستخطی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ ہواسےبجلی پیدا کرنے کے سپر 6منصوبوں پر 45کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے عالمی مالیاتی کارپوریشن اور عالمی بینک کے مالی تعاون سے مکمل کیے جائین گے۔

وزیراعظم نے کہاپاکستان میں بجلی کے مہنگے منصوبوں کے پیچھے مختصر مدتی حکمت عملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پن بجلی کے بجائے مہنگے درآمدی ایندھن سے بجلی کے منصو بے لگائے گئے۔انہوں نے کہاہوا سے بجلی کی پیداوار نہ صرف ماحول دوست بلکہ سستی بھی ہو گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں ماحول دوست منصوبوں کے افتتاح پر دلی خوشی ہورہی ہے۔

عمران کے مطابق چین نے تیس سال میں ستر کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔چین نے اقتصادی کامیابی طویل مدتی حکمت عملی وضع کرکے حاصل کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری