غزہ پراسرائیلی غاصب فوج کے فضائی حملے جاری، متعدد شہید یا زخمی


غزہ پراسرائیلی غاصب فوج کے فضائی حملے جاری، متعدد شہید یا زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ نہتے فلسطینی مسلمانوں پر غاصب صہیونی فوج کے حملے بدستور جاری ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  صہیونی غاصب فوج کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح خان یونس میں فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے عسکری ونگ کے ایک ٹھکانے پر بمباری کی۔

 ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جمعہ کی صبح کو رفح شہر اور اس کے مشرقی علاقوں میں بھی جارحانہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینیوں کے خلاف منگل سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 32 سے زائد فلسطینی مسلمان شہید ہوچکے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری