یمن؛ صوبہ صعدہ میں سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے جاری


یمن؛ صوبہ صعدہ میں سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے جاری

امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے ایک بارپھر صوبہ صعدہ پر شدید بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ آل سعود کے کرائے کے جنگی جہازوں نے صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں کو نہایت بے دردی سے نشانہ بنایا ہے۔

 یمن کے ٹی وی چینل المسیرہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شہری آبادی پر 6 بار بمباری کی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے علاقے طخیہ اور مجز متعدد فضائی حملے کئے۔ یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ آل سعود کے جنگی جہازوں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے اللحیہ پر بھی بمباری کی ہے۔

 

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری