کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں، وسیم اختر


کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں، وسیم اختر

پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہرکراچی کے میئروسیم اخترنے وفاقی اور صوبائی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہرکا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شہرکراچی کے میئروسیم اختر نے کہا کہ شہر میں کچرا، پانی سیوریج اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل طلب ہیں لیکن وفاقی اور صوبائی حکومت کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں، وزیراعظم نے کراچی کے لئے جو پیکج کا اعلان کیا تھا اس پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا۔

 میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے وزیراعظم نے جس پیکج کا اعلان کیا تھا اس پر تاحال عمل درآمد شروع نہیں کیا گیا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ڈاکٹر اور کے ایم سی ملازمین تنخواہوں اور اس میں اضافے کے لئے احتجاج کررہے ہیں لیکن کے ایم سی کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ ڈاکٹرز اور ملازمین کو تنخواہیں دے سکیں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ حکومت سندھ ہے، حکومت سندھ نے تنخواہوں کے لئے کے ایم سی کو پیسے نہیں دیے،تنخواہوں کی مد میں رقم سندھ حکومت جاری کرتی ہے جس میں پہلے ہی 8 کروڑ کا شاٹ فال آرہا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری