عدن؛ متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں


عدن؛ متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں

یمن کے صوبہ عدن میں متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ جنگجووں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی یمن کے شہر عدن میں متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ اہلکاروں کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

یمن کے صوبہ عدن میں غیرملکی حمایت یافتہ جنگجووں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں متعدد افراد مارے گئے ہیں۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی حمایت یافتہ افراد دو گروہ میں تقسیم ہوگئے ہیں اور التواہی نامی علاقے کی بندرگاہ الاصطیاد میں خونی جھڑپیں ہوئیں ہیں۔

طرفین الاصطیاد نامی بندرگاہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ عدن پراماراتی اور سعودی اتحادی افواج کا قبضہ ہے جس کی وجہ سے اس صوبے میں امن وامان کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت میں مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی اور  لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے اس غریب عرب ملک کے جاری محاصرے کی بنا پر اس ملک میں غذائی اشیا کے علاوہ ادویات کی بھی شدید قلت ہے اور اس وجہ سے بھی عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری