ایران کے مختلف شہروں میں مظاہرے، حالات قابو میں ہیں، اعلی حکام


ایران کے مختلف شہروں میں مظاہرے، حالات قابو میں ہیں، اعلی حکام

اسلامی جمہوریہ ایران میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر متعدد شہروں میں مظاہروں کے بعد اب حالات پرامن اور قابو میں ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں حالات پرامن ہیں عوام غیرملکی بے بنیاد افواہوں پر کان نہ دھریں۔

واضح رہے کہ دو دن پہلے حکومت نے پیڑول کی قمیت میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس پر ملک کے مختلف شہروں میں درجنوں جوانوں نے حکومتی فیصلے کے خلاف مظاہرے کئے۔

مظاہروں کے دوران بعض شرپسندوں نے سرکاری اور غیرسرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی روپ میں ملک دشمن عناصر نے سرکاری املاک اور پیٹرول پمپوں کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ سرکاری اور غیرسرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچانے والے متعدد افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

صوبہ کرمانشاہ کے پولیس کمانڈر سردار علی‌اکبر جاویدان کا کہنا ہے کچھ شرپسندوں نے پولیس چوکی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد شرپسند منتشر ہوگئے اوراس وقت صوبہ بھرمیں امن وامان ہے۔

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری