ایران میں پرتشدد مظاہرین کی امریکی حمایت پرایران کا سخت رد عمل


ایران میں پرتشدد مظاہرین کی امریکی حمایت پرایران کا سخت رد عمل

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے پرتشدد مظاہرین کی امریکی حمایت پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے پرتشدد مظاہرین کی امریکی حمایت پرسخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی غیرتمند قوم بخوبی جانتی ہے کہ پرتشدد مظاہروں کی حمایت ایرانی قوم سے ہمدردی نہیں بلکہ ایرانی قوم سے کھلی دشمنی ہے۔

سید عباس موسوی  نے امریکی وزیرخارجہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تعجب کی بات ہے وہ ایک ایسی قوم کی حمایت کی بات کررہے ہیں جو کئی سالوں سے امریکی اقتصادی دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔

سید عباس موسوی کا کہناہے کہ مایک پومپیو وہ شخص ہیں جہنوں نے صراحتا کہا تھا کہ ایرانی عوام کو بھوک سے نڈھال کردو تاکہ وہ ہمارے سامنے تسلیم ہوجائیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے پرملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے ہوئے تھے جس پر امریکی وزیرخارجہ نے پرتشدد مظاہرین کی کھل کرحمایت کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ تین دن پہلے حکومت نے پیڑول کی قمیت میں اضافے کے اعلان کے بعد مختلف شہروں میں جوانوں نے حکومتی فیصلے کے خلاف مظاہرے کئے تھے۔

مظاہرین کی روپ میں ملک دشمن عناصر نے سرکاری املاک اور پیٹرول پمپوں کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی۔

ایرانی سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ سرکاری اور غیرسرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچانے والے متعدد افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

اعلی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں حالات پرامن اور قابو میں ہیں۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری