مقتدا الصدر کی اپیل پر التحریر چوک پر شہریوں کا دھرنا / بغداد کے علاقے الکرادہ پر راکٹ حملہ


مقتدا الصدر کی اپیل پر التحریر چوک پر شہریوں کا دھرنا / بغداد کے علاقے الکرادہ پر راکٹ حملہ

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد کے التحریر چوک پرمقتدا الصدر کی اپیل پر ہزاروں شہریوں نے دھرنا دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بغداد کے التحریر اور السنک نامی چوکوں پر ہزاروں شہری اکھٹے ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنے کا مقصد مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی حمایت کرنا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی نامور سیاست دان مقتداء الصدر نے الحریرچوک پر دھرنے کی اپیل کی تھی۔

دوسری طرف بغداد کے علاقے الکرادہ پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

مقتدیٰ الصدر کا کہناہے کہ ہمارے پاس واضح ثبوت ہیں کہ امریکی عراق کے داخلی امور میں دخالت کررہے ہیں۔

انہوں نے ملک میں غیرملکی دخالتوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا امریکی غاصب حکام ایک بار پھر بغداد کے داخلی امور میں مداخلت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراقی قوم اپنے فیصلے خود کرسکتی ہے کسی کو عراق کے داخل مسائل میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری