ایران کے مختلف شہروں میں شرپسند عناصر کے خلاف احتجاج


ایران کے مختلف شہروں میں شرپسند عناصر کے خلاف احتجاج

اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں انقلاب اسلامی کی حمایت اور شرپسند عناصر کے خلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ زنجان اور تبریز کے مختلف شہریوں نے رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت اور فسادیوں کے خلاف نعرہ بازی کی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے تیل کی قیمت میں اضافے کے اعلان کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں کچھ شرپسندوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔

امریکا اور بعض یورپی ممالک نے پرتشدد مظاہرین کی حمایت کا اعلان کیا تھا جس کی ایرانی حکام نے پر زور مذمت کی تھی۔

ایرانی شہریوں نے پرتشدد مظاہروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ایسے افراد ملک کے دشمن ہیں اور انہیں ملک میں فساد پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک دشمن عناصر نے تیل کی موجودہ قیمتوں میں اضافے کو بنیاد بنا کر مخلتف سرکاری و  نجی املاک، خصوصا بینکوں اور پیٹرول پمپوں کو نقصان پہنچایا تھا۔

امریکا اور یورپ ایران کے داخلی امور میں مداخلت سے باز رہیں، ظریف

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری