ایران کے سنی اکثریتی علاقوں میں اہل سنت قاضی تعیینات کرنے کا فیصلہ


ایران کے سنی اکثریتی علاقوں میں اہل سنت قاضی تعیینات کرنے کا فیصلہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ عدلیہ کے سربراہ یت الله سید ابراهیم رئیسی نے ملک کے سنی علاقوں میں اہل سنت قاضی تعیینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ عدلیہ کے سربراہ یت الله سیدابراهیم رئیسی نے کہا ہے کہ ملک کے وہ علاقے جہاں اہل سنت کی اکثریت ہے وہاں سنی قاضی تعیینات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سب مل کرملک کی ترقی کے لئے کام کریں، اعلی عدلیہ ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے افراد کی حمایت جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمت کو بہانہ بنا کر ملک میں فساد پھیلانے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کو انصاف کے کٹھرے میں لایا جائے گا۔

 

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری