سعودی عرب میں 3000 امریکی فوجی تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری


سعودی عرب میں 3000 امریکی فوجی تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری

امریکی صدرٹرمپ نے سعودی عرب میں 3000 امریکی اہلکار تعیینات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب میں مزید 3000 فوجی اہلکار تعیینات کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے سعودی میں 3000 فوجی اہلکار تعیینات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگرس کو بھی فوجی تعییناتی کی اطلاع  دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی افواج سعودی عرب میں پہلے بھی کئی بار تعینات رہی ہیں اور 2003 میں عراق جنگ ختم ہونے پر سعودی عرب سے روانہ ہوگئی تھیں۔ اس کے بعد سعودی عرب میں امریکی افواج کی تعیناتی کا اب یہ پہلا موقع ہوگا۔

دوسری جانب امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی دستے، جنگی ساز و سامان اور وسائل سعودی عرب بھیجے جائیں گے۔

خیال رہے کہ امریکا خطےمیں کشیدگی پیدا کرکے اپنا اسلحہ فروخت کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری