دوست دشمن سب جان لیں، ہم نے چند روز پہلے کے حادثات میں دشمن کو پسپا کردیاہے، امام خامنہ ای


دوست دشمن سب جان لیں، ہم نے چند روز پہلے کے حادثات میں دشمن کو پسپا کردیاہے، امام خامنہ ای

امام خامنہ ای نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ ایرانی قوم نے سیاسی اور سیکیورٹی جنگ میں ایک بار پھر دشمن کو بدترین شکست دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امام خامنہ ای نے ایرانی قوم سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ ایران نے گزشتہ چند روز کے دوران رونما ہونے والے حادثات کے بعد دشمن کو پسپا کردیا ہے۔

رہبرانقلاب نے ایرانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: امریکا کے موجودہ صدر کے دور میں چین، کوریا، یورپ اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ  اقتصادی جنگ جاری ہے تاہم ایران کے ساتھ امریکی اقتصادی جنگ وحشیانہ ہے۔

رہبر انقلاب نے فرمایا کہ ایران کے خلاف امریکی اقتصادی پابندی آیندہ ایک دو سالوں ختم ہونے والی نہیِں ہیں لہذا اعلی حکام اس انتظار میں نہ رہیں بلکہ ملک کو داخلی سطح پر مضبوط کرنے کی کوشش کریں۔

رہبرانقلاب نے فرمایا: ملک میں اقتصادی مسائل کا واحد حل یہ ہے کہ ملکی سطح پر ہرچیز تیار کرنے کی کوشش کی جائے اور اس راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرکے ملک کو خود کفیل بنایا جائے۔

رہبرمعظم انقلاب نے ایرانی حکام سے کہا کہ کوشش کریں استعماری طاقتوں کی اقتصادی پابندیاں ملکی اقتصاد کو متاثر نہ کریں، ان کی وحشیانہ پابندیوں سے ملک کو نقصان نہ پہنچے۔ یہ اس وقت ممکن ہے کہ جب ملک ہرچیزمیں خود کفیل ہوجائے۔ ملکی توانائیوں کو بروئے کار لاکر اقتصادی پابندیوں کو مکمل طور پر بے اثر ثابت کرسکتے ہیں۔

جب دشمن کو پتہ چلے گا کہ اقتصادی پابندیوں کا کوئی اثر نہیں تو وہ خود پابندیاں اٹھانے پر مجبور ہو جائے گا۔

امام خامنہ ای نے حالیہ پرتشدد مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی قوم نے دشمن کو سیاسی اور سیکیورٹی میدان میں شکست دے دی ہے۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اقتصادی جنگ میں بھی دشمن کو بدترین شکست سے دوچار کرے گی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں تیل کی قمیت میں اضافے پر مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران بعض ملک دشمن عناصر نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔

امریکا، اسرائیل اور بعض یورپی ممالک نے ایران میں ہونے والے مظاہروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا تھا جس پر اسلامی جمہوریہ ایران نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکا اور یورپی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے داخلی امور میں مداخلت کرنے سے باز رہیں۔

 

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری