ایرانی عوام شرپسند عناصر کے خلاف سراپا احتجاج+ تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں ہزاروں شہریوں نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ شرپسندوں کے خلاف سخت احتجاج کیا۔

ایرانی عوام شرپسند عناصر کے خلاف سراپا احتجاج+ تصاویر

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ہزاروں شہریوں نے اسلامی نظام کی حمایت اور استعماری طاقتوں کے حمایت یافتہ شرپسندوں کے خلاف مظاہرے کئے۔

عوام ایران کے شہر زنجان، تبریز اور شہرکرد سمیت کئی شہروں میں عوام، بلوائیوں اور شرپسندوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے شرپسندوں سے اپیل کی تھی کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو کلب ارسال کریں۔

امریکا اور اسرائیل سمیت بعض یورپی ممالک نے ایران کے داخلی امور میں دخالت کرتے ہوئے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد کو پرتشدد مظاہروں پر اکسا رہے تھے۔

شہریوں نے اسلامی نظام اور رہبرمعظم کی حمایت میں نعرہ بازی کی اور اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری