شامی اتحادی افواج کی ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف کاررورائی، متعدد ہلاک

شامی اتحادی اتحادی افواج نے ادلب کے مضافاتی علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

شامی اتحادی افواج کی ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف کاررورائی، متعدد ہلاک

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ادلب کے مضافاتی علاقوں میں سیرین اور روسی مسلح افواج کے تازہ دم دستوں نے تکفیری دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کئے ہیں۔

اسپوٹنک نیوز نے خبر دی ہے کہ شامی مسلح افواج نے روس کی مدد سے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے مراکز پر نشانہ بنایا۔

شامی ذرائع کا کہناہے کہ اتحادی افواج ادلب کے مضافاتی علاقے المشیرفہ کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرانے کی کوشش کررہی ہیں۔

مشرقی ادلب میں واقع اجناد القوقاز دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر میزائل داغے جارہے ہیں۔

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری