مسلم امہ کے دفاع میں شیعہ اور سنی کے درمیان کسی قسم کا کوئی فرق نہیں، جنرل سلامی


مسلم امہ کے دفاع میں شیعہ اور سنی کے درمیان کسی قسم کا کوئی فرق نہیں، جنرل سلامی

 اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران کے سربراہ نےپاک فوج کے سربراہ جنرل قمرباجوا سے ملاقات میں کہا ہم شیعہ اور سنی کے درمیان کسی قسم کا کوئی فرق نہیں ڈالتے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ نیوز نے خبر دی ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرباجوا ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں۔

جنرل باجوا نے سپاہ پاسداران کے سربراہ جنرل حسین سلامی سے ملاقات کی اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں جنرل سلامی نے کہا صہیونی غاصب حکومت پاکستان اور ایران کا مشترکہ دشمن ہے۔

 انہوں نے خطے میں پاک فوج کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور مشترکہ دشمن کے خلاف مسلم امہ کے اتحاد پرزور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران مسلم امہ کے دفاع میں شیعہ اور سنی کے درمیان کسی قسم کے فرق کا قائل نہیں ہے ہم برابری کے سطح پر عالم اسلام کا دفاع کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرباجوا نے عراق اور شام میں تکفیری دہشت گردوں کے خاتمے میں سپاہ پاسداران کے کردار کو نہیایت اہم قرار دیا اور کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سپاہ پاسداران کا کردار قابل تحسین ہے۔

انہوں نے پاک ایران سرحد پر شرپسندوں کے خلاف مشترکہ کارروائی پر تاکید کرتے ہوئے کہا پاکستان اور ایران کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ جنرل باجوا نے اس سے قبل ایران کے صدر حسن روحانی، وزیرخارجہ محمد جواد ظریف، ایڈمرل شمخانی اور ایرانی فوج کے سربراہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں تھیں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری