یمنیوں نے سعودی عرب پر189 ڈرون اور 286 میزائل حملے کئے، شاہ سلمان کا اعتراف


یمنیوں نے سعودی عرب پر189 ڈرون اور 286 میزائل حملے کئے، شاہ سلمان کا اعتراف

سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمنی فوجی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ الحوثی قبائل نے سعودی عرب پر189 ڈرون اور 286 میزائل حملے کئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران پر الزام عائد کیا کہ ایران خطے اور ہمسایہ ممالک کے اندرونی مسائل میں مداخالت کررہا ہے۔

سعودی سرکاری نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن جنگ کے خاتمے اورسیاسی حل کے لئے کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔

شاہ سلمان نے اسلامی جمہوریہ ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران گزشتہ کئی دہائیوں سے خلیجی اور ہمسایہ ممالک کے داخلی امور میں براہ راست مداخلت کررہا ہے اوردہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی تیل کمپنی پر ہونے والے حملے میں بھی ایران ہی ملوث تھا۔

خیال رہے کہ سعود عرب کو یمن میں بدترین شکست کا سامنا ہے سعودی حکام اپنی ناکامی چھپانے کے لئے ایران پر بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ حکام متعدد بار واضح کرچکے ہیں کہ آرامکو کمپنی پر حملہ ایران نے نہیں بلکہ یمنی سرکاری فوج نے ہی کئے تھے۔

شاہ سلمان نے یمنی فوجی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا اب تک یمنیوں نے سعودی عرب پر پر189 ڈرون اور 286 میزائل حملے کئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے 5سالوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد یمنیوں کا قتل عام کرنے کے باجود اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔

 

  

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری