دوسرے ممالک کے سیاسی امورمیں دخل اندازی امریکی حکام کی عادت بن چکی ہے، سید عباس موسوی


دوسرے ممالک کے سیاسی امورمیں دخل اندازی امریکی حکام کی عادت بن چکی ہے، سید عباس موسوی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے داخلی امور میں دخل اندازی سے باز رہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکی حکام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کے داخلی امور میں بےجا دخالت کرنا امریکی حکام کا وطیرہ بن چکا ہے۔

انہوں نے امریکی سینیٹ میں ہانگ کانک کے بارے میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے قانون کی منظوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ قانون چین کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت  ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکا انسانی حقوق، جمہوریت اور عدالت جیسے اچھے الفاظ کی آڑ میں دوسرے ممالک کے امورمیں مداخلت کرتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پرعدم استحکام پیدا ہوگیا ہے۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری