ایران بھرمیں اسلامی نظام کی حمایت اور شرپسندوں کے خلاف زبردست مظاہرے+ تصاویر,ویڈیو


ایران بھرمیں اسلامی نظام کی حمایت اور شرپسندوں کے خلاف زبردست مظاہرے+ تصاویر,ویڈیو

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر مشہد اور تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اسلامی نظام کی حمایت اور استعماری طاقتوں کے حمایت یافتہ شرپسندوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

دارالحکومت تہران، مشہد مقدس، زاہدان، اصفہان، تبریز، اھواز، قم، بیرجند، تربت حیدریہ، کرمان، شاہرود سمیت تمام شہروں میں عوام، بلوائیوں اور شرپسندوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور گزشتہ دو دنوں سے حکومت کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے شرپسندوں سے اپیل کی تھی کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو کلب ارسال کریں۔

 

شہریوں نے اسلامی نظام اور رہبرمعظم کی حمایت میں نعرہ بازی کی اور اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

 

مظاہرین نے رہبرانقلاب امام خامنہ ای  کےساتھ تجدید عہد کیا اور شرپسندوں کے حالیہ اقدمات کے خلاف نعرہ بازی کی۔

 

 

 

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری