ایرانی ائرڈیفنس کی 'آسمان ولایت' نامی مشترکہ دفاعی مشقیں+ تصاویر


ایرانی ائرڈیفنس کی 'آسمان ولایت' نامی مشترکہ دفاعی مشقیں+ تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کی ائرڈیفنس فورسزسمنان کے مضافاتی علاقوں میں دفاعی مشقیں کررہی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے ائرڈیفنس کی مشقوں کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کے طیارہ شکن نظام کی شاندارنمائش نے دشمن کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

ایرانی فوج کے سربراہ جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ان مشقوں کا آغاز " یا رسول اللہ (ص) " کے نعرے کے ساتھ کیا۔

واضح رہے کہ آسمان ولایت نامی دفاعی مشقوں میں ایرانی جدید ترین دفاعی نظام،  ریڈار، توپخانہ، طیارہ شکن میزائل اور ڈرونز طیارے اپنی طاقت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

دفاعی مشقوں میں فرضی دشمن کے ٹھکانوں کو بھرپور طریقے سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری