سعودی عرب میں 3000 امریکی فوجیوں کی تعیناتی پر روس برہم


سعودی عرب میں 3000 امریکی فوجیوں کی تعیناتی پر روس برہم

روس نے سعودی عرب میں 3000 امریکی فوجیوں کی تعیناتی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روسی نائب وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کے تعیناتی کا سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے ایسے اقدامات سے خطے میں جاری کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

نیوز ویک نے خبر دی ہے کہ روس نے سعودی عرب میں امریکی اہلکاروں کی تعیناتی کو پورے خطے کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ بوگدانوف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں امریکی فوجی کس سے لڑیں گے؟

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب میں 3000 فوجی اہلکار تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کے تعیناتی کے مد میں سعودی عرب امریکا کو کروڑوں ڈالر دے گا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری