عراق؛ صلاح الدین میں داعش کے خلاف آپریشن، اہم سرنگ دریافت


عراق؛ صلاح الدین میں داعش کے خلاف آپریشن، اہم سرنگ دریافت

عراقی سرکاری فوج اور رضاکار فورس حشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین میں داعش کےخلاف آپریشن کے دوران ایک اہم سرنگ دریافت کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، الحشد الشعبی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں خفیہ اطلاع پر امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں متعدد تکفیری دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق داعش کے خلاف کارروائی صوبہ صلاح الدین کے علاقے ''الصینیہ'' میں جاری ہے۔

حشد الشعبی کا کہناہے کہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک نہایت اہم سرنگ کا پتہ چلا ہےجو کافی عرصے دہشت گرد استعمال کررہے تھے۔

دوسری طرف شہرموصل میں بھی الحشد الشعبی کے  فوجی جوانوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرکے متعدد مراکز کو تباہ کردیاہے۔

عراقی فوج کے ترجمان کے مطابق الحشد الشعبی فورس کے جوانوں نے مغربی موصل کے عبطه الجنوبیه، الترکمانیه، طریطیعات، الدلیمیه اور شکیج نامی علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے دسیوں خفیہ ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری