سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں طبی معائنہ


صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر لارنس نے نواز شریف کے دل کا چیک اپ کیا ہے، جس کے بعد مزید ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹر نے نواز شریف کے دل کے مزید ٹیسٹ تجویز کیے ہیں جبکہ نواز شریف کی صحت کے دیگر ایشوز پر گائز اسپتال میں انویسٹی گیشنز ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے نواز شریف کا پی ای ٹی اسکین تجویز کیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دیارِ غیر میں ہوں، عمران خان نیازی کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا، انہوں نے حالیہ دنوں میں چند گری ہوئی باتیں کی ہیں جو انہیں زیب نہیں دیتیں۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو دل سے متعلق ٹیسٹ اور علاج کا روڈ میپ دیا گیا ہے، ڈاکٹر لارنس نے مئی2016 میں نوازشریف کےدل کا بائی پاس آپریشن کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دل کے آپریشن کے بعد سے ڈاکٹر لارنس نوازشریف کی طبی دیکھ بھال جاری رکھے ہوئےہیں۔

ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ ڈاکٹر لارنس گائز اسپتال کے ہیماٹولوجسٹس کی معاونت سے نواز شریف کا علاج کریں گے