ایرانی قوم نے دشمن کے ناپاک منصوبے کا نہایت ہوشیاری سے خاتمہ کردیا، امام خامنہ ای


ایرانی قوم نے دشمن کے ناپاک منصوبے کا نہایت ہوشیاری سے خاتمہ کردیا، امام خامنہ ای

امام خامنہ ای نےتہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بسیج نامی رضاکارفورس کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم نے دشمن کے ناپاک منصوبے کا نہایت ہوشیاری سے خاتمہ کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، رہبرمعظم انقلاب امام خامنہ ای نے تہران میں بسیج نامی رضاکار فورس کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: دشمن نے بڑے پیسے لگا کر ناپاک منصوبہ تیار کیا تھا تاکہ ایران میں کوئی بڑی حرکت کرسکے لیکن عوام نے پوری ہوشیاری سے ملک دشمن منصوبے کا خاتمہ کردیا۔

 امام خامنہ ای سے آج صبح حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رضاکار فورس کے ہزاروں اہلکاروں اور کمانڈروں کے عظیم اجتماع سے خطاب میں ایرانی عوام اور اسلامی نظام کے خلاف دشمنوں کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام نے حالیہ دنوں میں دشمنوں کی بہت بڑی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی عوام کی ہوشیاری اور بیداری کی تعظیم و تکریم اور تقدیر کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک باعظمت اور طاقتور قوم ہے۔

امام خامنہ ای نے رضاکار فورس اور بسیج کو شجرہ طیبہ قراردیتے ہوئے فرمایا: رضاکار فورس کی تشکیل حضرت امام خمینی (رہ) کا بصیرت افروز اقدام تھا ۔ رضاکار فورس نے بہت سے خطرات کو فرصت میں تبدیل کردیا اور ملک کی پیشرفت، ترقی اور آبادانی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے زنجان اور تبریز میں ہونے والے مظاہروں کو بیداری کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: تہران سمیت مختلف شہروں میں عوام نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور اس سلسلے میں پولیس، رضاکار فورس اور سپاہ نے بھی اپنی ذمہ داریوں پر بھر پور عمل کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمنوں نے ایران کے اندر عدم استحکام، فتنہ اور فساد پھیلانے کے سلسلے میں اربوں ڈالر صرف کئے تھے اور وہ کسی فرصت کے منتظر تھے اور دشمنوں نے فتنہ و فساد پھیلانے کے سلسلے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔ لیکن ایرانی عوام نے دشمنوں کی سازشوں کو محسوس کرلیا اور دشمن کے خلاف میدان میں نکل آئے اور ان کی تمام کوششوں اور سازشوں کو ناکام بنادیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمن کے ناپاک منصوبوں اور سازشوں کے بارے میں ہوشیار رہنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ دشمن کے تمام ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملا دیں گے۔

        

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکومت پر زوردیا کہ وہ معاشی میدان میں عوامی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنے وظائف پر عمل کرے اور ایرانی عوام کی خدمت کو اپنے لئے فخر کا باعث سمجھے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے رضاکار فورس کو ملک و قوم کے لئے بہت اہم قراردیتے ہوئےفرمایا: ایران کے دیگر اداروں کی طرح رضاکار فورس کو بھی دشمن کی عداوت اور دشمنی کا سامنا ہے اور دشمن کے نفوذ کے سلسلے میں بھی ہوشیار رہنا چاہیے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری