پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کمپیوٹر سکیورٹی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے


پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کمپیوٹر سکیورٹی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اس دن کو منانے کا مقصد صارفین میں ڈیوائسس ڈاٹا کی سکیورٹی کی اہمیت اجاگر کرنا ہے

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کمپیوٹر سکیورٹی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

اس دن کے حوالے سے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ، مختلف موبائل فون کمپنیز سمیت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے والے ادارے، این جی اوز کے اشتراک سے مختلف سیمینارز کا انعقاد کر رہے ہیں۔

ان سیمینارز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن ایکسپرٹس سمیت دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔

مختلف تقریبات میں اپنی ڈیوائسس کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی اہمیت پر زور دیا جا رہا ہے، اسی طرح اپنی ڈیوائسس اور اس کی اپلیکیشنز کو اپڈیٹ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ 1988 میں پہلی بار اس دن کو عالمی سطح پر منایا گیا تھا۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری