طالبان کے حملے میں افغان فوج کے 9اہلکار ہلاک


طالبان کے حملے میں افغان فوج کے 9اہلکار ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی افغانستان میں طالبان کے مسلح افراد نے 9افغان فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبہ قندوز – تخار ہائی وے پر طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتجے میں 9اہلکار مارے گئے۔

طلوع نیوز نے خبر دی ہے کہ طالبان کے حملے میں 9 اہلکار ہلاک اور 6شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغان حکام نے حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔ خیال رہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے کےبعد طالبان حملوں کے میں شدید اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

امریکی صدر نے طالبان سے دوبارہ مذاکرات کرنے کا عندیہ دیا ہے تاہم طالبان نے کہا ہے کہ امریکا سے پہلے کئے گئے معاہدوں پر مکمل عمل درآمد کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

یاد رہے کہ امریکا افغانستان میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے اور اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باجود انہیں سوائے ذلت و رسوائی کے کچھ نہیں ملا ہے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری