پاک ایران مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا اہم اجلاس


پاک ایران مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا اہم اجلاس

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر زاہدان میں پاک ایران مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں اہم معاہدے کئے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، زاہدن میں منعقد ہونے والے پاک ایران تجارتی کمیٹی کے اجلاس میں تجارتی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

 ایران کےصوبے سیستان و بلوچستان کے سنئیر عہدیدار نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے ٹرانسپورٹ اور حمل ونقل کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے.

صوبہ سیستان و بلوچستان میں ٹرانسپورٹ ادارے کے سرابراہ "ایوب کرد" نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمسایہ ملک کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور حمل ونقل کے شعبے میں ہرقسم کے تعاون کے لئے تیار ہے.

انہوں نے کہا کہ زاہدان اجلاس میں پاکستانی حکام کے ساتھ ایرانی ڈرائیوروں کے لئے شش ماھہ ایک سالہ ویزے کی فراہمی، کوئٹہ - تفتان روڈ کی تعمیر نو میں تیزی، پاکستان کے تمام شہروں تک ایرانی سامان لے جانے والے ٹرکوں کے طریقہ کار اور دیگر تجارتی سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا.

انہوں نے  کہا کہ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی ٹرین چلانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری