امریکا کا طالبان سے مذاکرات بحالی کا دعویٰ


امریکا کا طالبان سے مذاکرات بحالی کا دعویٰ

امریکی حکام کا کہناہے کہ طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات ہوںگے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، طالبان سے مذاکرات کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد حالیہ دورہ کابل اور قطر کے دوران افغان حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

عالمی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے طالبان سے مذاکرات کی بحالی کا اعلان کردیا ہے،امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد دورہ کابل اور قطر کے دوران افغان حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

زلمے خلیل زاد طالبان رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔اس حوالے سے انٹرا افغان مذاکرات سے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا۔امریکی وزارت خارجہ نے بھی طالبان سے مذاکرات کی بحالی کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ طالبان نے ابھی تک خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری