فلسطینیوں کی سرزمین، کوئی طاقت نہیں چھین سکتی،ایرانی قونصل جنرل


فلسطینیوں کی سرزمین، کوئی طاقت نہیں چھین سکتی،ایرانی قونصل جنرل

کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل محمد احمدی نے کہا ہے کہ فلسطین، فلسطینیوں کی سرزمین ہے ان سے انکی یہ زمین دنیا کی کوئی طاقت نہیں چھین سکتی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے کے سربراہکا کہنا ہے کہ  دنیاکے کچھ ممالک فلسطین کا نام اسلامی دنیا سے مٹانا چاہتی ہیں ،ان ممالک کے مضموم مقاصد کسی صورت پورے نہیں ہونگے۔

بدھ کو کراچی میں قائم ایران کے ثقافتی مرکز،''خانہ فرہنگ ''میں نامور شاعر فراست رضوی کی شاعری پر مبنی مجموعہ کلام سلام فلسطین کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایران فسلطین کی حمایت جاری رکھے گا۔

تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر سحر انصاری نےکہا کہ تہذیب،امت اور انسانیت کے لئے فراست رضوی میں جو جذبہ ہے وہ بہت کم لوگوں میں پایا جاتا ہے۔

سلام فلسطین ایک ایسا موضوع ہے جو دنیا کو متوجہ کئے ہوئے ہے،شاہد ضمیر نے کہا کہ علامہ اقبال سے فیض احمد فیض تک شعراءنے فلسطین کو اپنے شاعری کا موضوع بنایا لیکن فراست رضوی نے مکمل مجموعہ کلام شائع کرکے اس فہرست میں اپنا منفرد مقام بنالیا ہے۔

خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر جنرل بہرام کیان نے کہا ہے کہ مزاحمتی شاعری کی کسی بھی معاشرے میں بہت اہمیت ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری